عمران خان کو شکوہ ہے کہ اعلان پنڈی سے نہیں وزیر اعظم آفس سے ہونا چاہیے تھا ، معاون خصوصی عامر ڈوگر نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے معاملے پر کابینہ اجلاس کی کہانی سنادی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور و قومی اسمبلی میں چیف وہب عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم چاہتے تھے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کچھ ماہ عہدے پر رہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم افغان صورتحال کی وجہ سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکو رکھنا چاہتے تھے، وزیراعظم کا کہناتھاکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اچھے پیشہ ور سپاہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت تمام اداروں کو

ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، وزیراعظم کی باڈی لینگویج مثبت تھی اور وہ پْراعتماد تھے۔عامر ڈوگر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے کابینہ میں کہاکہ آرمی چیف کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں۔ ان کا مزید کہناتھاکہ ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے 3 سے 5 نام آئیں گے، ان 3 سے 5 ناموں میں سے وزیراعظم نئیڈی جی آئی ایس آئی کی منظوری دیں گے۔عامر ڈوگر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری کوئی انا نہیں ہے، وہ ملک کے چیف ایگزیکیٹواور عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور

آرمی چیف اور اس آفس کی بھی ایک عزت اوراحترام ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو شکوہ ہے کہ پنڈی سے پہلے اناؤنسمنٹ ہوگئی حالانکہ یہ اعلان وزیر اعظم آفس سے ہونا چاہیے تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جنرل ندیم احمد انجم بہت پروفیشنل آدمی ہیں ، ان کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہے، ہوسکتا ہے کہ وہ انہی کے نام کی منظوری دے دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close