16سالہ ایمی ہنٹر انٹرنیشنل سنچری بنانے والی کم عمر ترین کرکٹر بن گئیں

ہرارے(آئی این پی) ایمی ہنٹر انٹرنیشنل سنچری بنانے دنیا کی کم عمر ترین کرکٹر بن گئیں۔بیلفاسٹ سے تعلق رکھنے والی 16سالہ ایمی ہنٹر نے زمبابوے کے خلاف پیر کو ناقابل شکست 121 رنز بناکر ٹیم کا ٹوٹل 3وکٹ پر 312تک پہنچایا، اس عمدہ اننگز کے ساتھ انھوں نے اپنی 16ویں سالگرہ کا جشن بھی منایا،میچ میں آئرلینڈ نے 85 رنز سے فتح حاصل کی۔

ایمی سے قبل انٹرنیشنل سنچری اسکور کرنے والی کم عمر ترین کرکٹر کا اعزاز بھارت کی میتھالی راج کے پاس تھا،انھوں نے 16 برس اور 205 دن کی عمر میں جون 1999 میں آئرلینڈ کے خلاف ہی ناقابل شکست 114 رنز اسکور کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close