سب ایک پیج پر، اہم عہدوں پر تعیناتیوں پر کوئی اختلاف نہیں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ہے، سب ایک پیج پر ہیں،منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج میں تبادلے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا،اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں،ہم سب ایک پیج پر ہیں،

جلد معاملہ حل کر لیں گے، نوٹیفکیشن کے معاملے کو غلط رنگ نہ دیا جائے،دوسری طرف وفاقی کابینہ نے قومی رحمت للعالمین ؐ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close