ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو قتل کی دھمکیاں ملنے پر ٹک ٹاکر علی شاہ کے خلاف مقدمہ

لاہور(آئی این پی) گریٹر اقبال پارک کی مدعیہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے قتل کی دھمکیاں ملنے پر ٹک ٹاکر علی شاہ کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کرادی جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔کیس میں ملوث اصل ملزمان گرفتار کروانے پر عائشہ اکرم کو قتل کی دھمکیاں ملی ہیں، جس پر اس نے قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ٹک ٹاکر علی شاہ کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں درخواست دے دی۔

عائشہ نے تھانہ شاہدرہ کے فرنٹ ڈیسک پر درخواست جمع کروائی جس میں موقف اختیار کیا کہ مجھے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔سی سی پی او لاہور نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروا دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close