سپریم کورٹ آف پاکستان کا سی ڈی اے مزدور یونین کو سی بی اے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سی ڈی اے مزدور یونین کو سی بی اے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیدیا۔منگل کوسپریم کورٹ آف پاکستان میں کیس نمبر2948/2021پر سماعت بینچ نمبر4میں ہوئی جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کی طرف سے معروف قانون دان نعیم بخاری ایڈووکیٹ جبکہ سی ڈی اے لیبر یونین کی طرف سے شعیب شاہین ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،عدالت عالیہ نے این آئی آر سی کو فی الفور سی ڈی اے مزدور یونین کو سی بی اے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا ،

اس موقع پر پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل و مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے اللہ تعالیٰ کا شکراداکرتے ہوئے اورتمام مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا فیصلہ مزدوروں کی فتح ہے اور آج کے دن تمام مزدور دشمن قوتیں ہمیشہ کے لیے دفن ہو گئی ہیں ،اصل طاقت مزدورکی طاقت ہے اور17ستمبر کو ہونے والے ریفرنڈم میں مزدوروں نے جو تاریخی فتح سی ڈی اے مزدور یونین کو دی ہے انشاء اللہ پہلے کی طرح اس باربھی ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے ،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے واضح الفاظ میں کہا کہ اب انشاء اللہ بہت جلد ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے قرعہ اندازی کروائی جائے گی اور سنیارٹی پر تمام ملازمین کو پلاٹ الاٹ کروائے جائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close