وزیر اعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات ، 12 ربیع الاول کے حوالے سے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بارہ ربیع الاول شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے مختلف اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں معروف اسکالرز، مذہبی علما ومشائخ کو مدعو کیا جائیگا۔

گورنر سندھ نے وزیر اعظم سے شرکت و خطاب کی درخواست کی جسے وزیر اعظم نے منظور کیا۔ وزیر اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close