بالائی علاقوں میں برفباری کاسلسلہ جاری ۔۔ محکمہ موسمیات نے سردی کی آمد کی نوید سنادی

اسلا آباد (پی این آئی)ملک میں حالیہ بارشو ں کے بعد سردی نے دستک دے دی ہے ۔ کئی علاقوں کی ہوائیں ٹھنڈی اور درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ بابوسر میں 2 روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بٹوگاہ ٹاپ،فیری میڈو اور نانگا پربت پر بھی برفباری ہوئی ہے۔منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراوراس سے ملحقہ پہاڑی

علاقوں میں چند مقامات پربارش ہوسکتی ہے۔جبکہ بلند پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: خیبرپختو نخوا: بالاکوٹ17، کاکول07، مالم جبہ03، سیدوشریف01، کشمیر: مظفرآباد (سٹی07، ایئرپورٹ01)، گڑھی دوپٹہ02، گلگت بلتستان: استور14، بابوسر12، بگروٹ03 اورچلاس میں 01ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی،لسبیلااورگوادرمیں39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب بابوسرٹاپ، نانگاپربت، فیری میڈوس، بٹوگاہ ٹاپ پرموسم سرما کی پہلی ہی شدید برف باری کے باعث کئی مقامات پر راستے بند ہوگئے ہیں، متعددسیاح پھنس گئے، 20گاڑیوں کو ریسکیو کرکے مسافروں کو قریبی گائوں منتقل کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق موسم سرماکی پہلی فباری کیباعث بابوسرٹاپ ،نانگا پربت، فیری میڈوس، بٹوگاہ ٹاپ پرکئی مقامات پر راستے بند ہوگئے ہیں، شدید برفباری سے بابوسر ٹاپ پر گلگت بلتستان آنے والی 20گاڑیاں ٹاپ پرپھنس گئیں تھیں۔پولیس نے فوری ریسکیو کرکے گاڑیوں کو نکال لیا اورمسافروں کو قریبی گائوں منتقل کر دیا ہے۔بابوسرٹاپ وناران شاہراہ پر شدید برفباری کے باعث روڈ بلاک ہے اور متعددگاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔پولیس نے ہدایات جاری کی ہیں کہ مسافرموسم دیکھ کر سفر کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں