یو این ایچ سی آرکی زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کیلئے 500 خیموں، ہزاروں امدادی اشیا کی فراہمی

کوئٹہ/اسلام آباد (آئی این پی ) اقوام متحدہ کے ادارہ بارئے پناہ گزین ایجنسی (یو این ایچ سی آر )نے 7 اکتوبر کو ہرنائی کے علاقے میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے لیے بلوچستان کی صوبائی حکومت کو 500 ایمرجنسی خیمے اور ہزاروں بنیادی ریلیف سیٹ فراہم کردیئے ۔پیرکوہنگامی سامان بلوچستان پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کیا گیا تاکہ ان خاندانوں کی مدد کی جاسکے جو گزشتہ ہفتے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے سے شدید متاثرہوئے ۔

زلزلے میں دو درجن سے زائد افراد ہلاک ، سیکڑوں زخمی ہوئے اور سینکڑوں گھر تباہ ہوئے۔یواین ایچ سی آر کے نمائند ہ نوریکویوشید ا نے کہاکہ ہم بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں جو 40 سال سے افغان مہاجرین کی فراخدلی سے میزبانی کر رہے ہیں۔ موسم سرما کے قریب آنے کے ساتھ ، ہمیں توقع ہے کہ یہ ہنگامی سامان پاکستان کی متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے کی کوششوں میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ یو این ایچ سی آر کے بلوچستان میں کام کا مقصد پناہ گزینوں اور میزبان کمیونٹی کی مدد کرنا ہے، اور ایجنسی کے منصوبے مہاجرین اور میزبان کمیونٹی کے مشترکہ سکولوں، کلینکوں اور معاش کی مدد کیلئے جاری ر ہیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں