میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا،بہتر یہی ہے کہ۔۔۔۔عامر لیاقت کی فواد چوہدری کو سخت وارننگ

کراچی(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کو وارننگ دی ہے کہ وہ ان کے معاملات سے فاصلہ رکھیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں ڈاکٹرعامرلیاقت نے کہاکہ فواد چودھری صاحب میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں مناسب رہے گا ورنہ میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا، بہتر ہے خاموش رہیں۔خیال رہے کہ عامر لیاقت نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا تھاکہ استعفیٰ دینے کی وجہ بتا دی تو سب ہل کر رہ جائیں گے، قیامت آ جائے گی۔انہوں نے کہاکہ میرا گھر تباہ ہو گیا مگر حکومت نے میرا ساتھ نہیں دیا۔ میں نے اپنے کروڑوں روپے کا گھر نیشنل بینک کے پاس گروی رکھا مگر مجھے قرض کے پیسے نہیں دیئے گئے۔انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ ایسی کہ مجھ پر غداری کا کیس بن جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close