اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں دہی ہر گھر میں استعمال ہو تا ہے اور آسانی سے دستیاب ہے۔دہی دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی مقبول ترین غذاؤں میں سے ایک ہے، بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں میں بھی پسندیدہ دہی کو سپر فوڈ سمجھا جاتا ہے۔ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی کے اندرایک زبردست پروبائیوٹک جزو پایا جاتاہے جس میں زندہ بیکٹیریا ہوتے ہیں۔
یہ اچھے اور فائدہ مند بیکٹیریا آنتوں کی سرگرمیوں کو بہتر بنانے،
نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے اور پیٹ کی بیماریوں کا علاج کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔دہی میں چکنائی اور کیلوریز انتہائی کم مقدار میں پائی جاتی ہیں، ایک کپ دہی میں صرف 120کیلوریز ہوتی ہیں، دہی میں دیگر ضروری غذائی اجزا جیسے کہ پروٹین بھی پایا جاتا ہے جسے انسانی پٹھوں کی نشونما کے لیے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے۔دہی کا باقاعدہ استعمال ہمارے مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے اور ہمارے جسم کو مختلف قسم کے انفیکشن سے بچاتا ہے، دہی معدے کے انفیکشن، سانس کے مسائل جیسے عام نزلہ، زکام اور یہاں تک کہ کینسر کے خلاف مؤثر طریقے سے لڑتا ہے، دہی میں پائے جانے والے میگنیشیم، سیلینیم اور زنک بھی قوت مدافعت کو بہتر بناتے ہیں۔اس میں بی کمپلیکس وٹامنز، فاسفورس، پوٹاشیم اور میگنیشیم بھی ہوتا ہے اور یہ میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے۔
معدے کے بعض مسائل کی وجہ سے بہت سے لوگ مہاسوں کا شکار ہوتے ہیں، دہی چہرے کی خوبصورتی کا ایک بہترین جزو ہے کیونکہ اس میں لییکٹک ایسڈ ہوتا ہے جو ایکفولیئٹر کا کام کرتا ہے اور یہ ہماری جِلد کے تمام مردہ خلیوں اور داغوں کو صاف کرتا ہے۔باقاعدگی سے دہی کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے جو دل کی بیماریوں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے، اس طرح، دہی دل کے امراض کے خطرے کو کم کرنے کا باعث بھی بنتا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں