اسلام آباد (پی این آئی)سانحہ گریٹر اقبال پارک کیس میں متاثرہ خاتون معروف ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا واقعہ سے متعلق نیا بیان سامنے آگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ اکرم کا کہنا تھا کہ میں حلفاً یہ بیان دیتی ہوں کہ مینار پاکستان میں واقعے سے متعلق ذرا برابر بھی علم نہیں تھا جہاں مجھے سینکڑوں افراد کی جانب سے دست درازی کا نشانہ بنایا گیا ۔ عائشہ نے خود پر لگنے والے تمام الزامات مسترد کر دیے ہیں
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس واقعے سے بے خبر تھی مجھے اور میری فیملی کو بلیک میل کیا جارہا ہے کہ اور مسلسل تھریٹ ملے رہے ہیں ۔ عائشہ نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ مجھےاور میرے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ واضح رہے کہ سانحہ گریٹر اقبال پارک کیس میں متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے تمام واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کوٹھہرا دیا،عائشہ اکرم نے انوسٹی گیشن پولیس کو تحریری بیان جمع کروا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عائشہ اکرم نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا منصوبہ ریمبو نے ہی بنایا تھا۔ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کےہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں۔ ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا۔ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے 10لاکھ روپے لے چکا ہے، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی۔ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔ انوسٹی گیشن پولیس نے تاحال اس کیس پر بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں