ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ، مزید 19افراد انتقال کر گئے

لاہو ر (آئی این پی ) ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، مزید 19افراد انتقال کر گئے،مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 106ہو گئی، مزید 767 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ،لک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار955ہوگئی۔

اتوار کو این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 764 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 19 افراد انتقال کر گئے۔ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران 40 ہزار 584 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.88 فیصد ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ آٹھ آٹھ ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close