لاہور ہائیکورٹ نے میچز کے دوران روڈ بلاک کرنے سے روک دیا، ٹریفک جام سے کیا ہوتا ہے؟ ہوم سیکرٹری پنجاب12 اکتوبر کو طلب

لاہور(آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے میچز کے دوران روڈ بلاک کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے 12 اکتوبر کو ہوم سیکرٹری پنجاب کو طلب کرلیا۔ جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ میں کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک کو بند کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سی ٹی او، قائم مقام سی ای او پی سی بی و دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹل کمیشن کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ لاہور

میں 60 لاکھ گاڑیاں چلتی ہیں، 50 فیصد ٹریفک جام ہو تو 15 لاکھ گاڑیاں سڑکوں پر پھنس جاتی ہیں، ٹریفک جام ہونے سے فضا آلودہ ہو جاتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close