ملکی تاریخ میں فارما انڈسٹری کیلئے پہلی نیشنل ایتھیکل پالیسی لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ)نے ادویہ ساز انڈسٹری کو ضابطہ اخلاق کا پابند کرنے کیلئے ملکی تاریخ میں فارما انڈسٹری کیلئے پہلی نیشنل ایتھیکل پالیسی لانے کا فیصلہ کرلیا، فارما انڈسٹری کیلئے نیشنل ایتھیکل پالیسی کا ابتدائی مسودہ تیار ہوگیا، نیشنل ایتھیکل پالیسی صدر مملکت کی ہدایت پر مرتب کی گئی ہے،اتھیکل پالیسی پرصوبوں،فارماانڈسٹری، ڈاکٹرز سے مزیدمشاورت کی گئی ، پالیسی ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے

کیلئے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، نیشنل ایتھیکل پالیسی کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس ہوا ، جس میں سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رف نے نیشنل ایتھیکل پالیسی پر بریفنگ دی،وزارت قومی صحت نیشنل ایتھیکل پالیسی کا ڈرافٹ کابینہ کو بھجوائے گی اور نیشنل ایتھیکل پالیسی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی، نیشنل ایتھیکل پالیسی کا مقصد فارما انڈسٹری کو جوابدہ بنانا ہے، فارما انڈسٹری، ڈاکٹرز کیلئے ضابطہ اخلاق نیشنل ایتھیکل پالیسی کا حصہ ہے، نیشنل ایتھیکل پالیسی کا مقصد فارما انڈسٹری کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنانا ہے، پالیسی کے تحت فارما انڈسٹری

ڈاکٹرز کو دی گئی سہولتیں بتانے کی پابند ہو گی، فارما انڈسٹری ڈاکٹرز کے غیر ملکی دورے، دیگرسہولتیں بتانے کی پابند ہو گی جبکہ نیشنل ایتھیکل پالیسی کے شعبہ طب پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close