نئی مردم شماری، قومی و صوبائی اسمبلی میںکراچی کی نشستیں بڑھیں گی یا کم ہوں گی؟ سوال اٹھا دیا گیا

کراچی (آئی این پی ) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ مردم شماری کے بعد سندھ میں تعلیمی اداروں کو بھی دیکھا جائے گا، بلوچستان میں زلزلے کی خبر افسوسناک ہے، بلوچستان حکومت زلزلے سے متاثرہ افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیخرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام مردم شماری کے حوالے سے مطمئن نہیں تھی، عوام جانتی ہے کہ کراچی کی گنتی صحیح نہیں ہوسکی،

عمران خان کراچی کیلئے انتہائی فکرمند ہیں،کراچی میں سب سے زیادہ اسٹیک پی ٹی آئی کا ہے، کراچی وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کا شہر ہے، مردم شماری کے بعد سندھ میں تعلیمی اداروں کو بھی دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت صحیح بنیادوں پر مردم شماری کروائے گی، نئی مردم شماری میں ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، مردم شماری جلد از جلد شروع کی جائے گی، گزشتہ مردم شماری میں کراچی کے ساتھ ناانصافی ہوئی تھی، مردم شماری میں ہمیشہ کراچی کی گنتی کامسئلہ رہا ہے، وزیراعظم نے مردم شماری کی منظوری دے دی ہے، وزیراعظم کے کراچی سے کیے گئے وعدے پورے ہورہے ہیں۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا ہے کہ مردم شماری سے کراچی کے شہریوں کو فائدہ ہوگا، ہمیں امید ہے کہ مردم شماری کے بعد قومی اسمبلی کی نشستوں کا اضافہ ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close