وفاقی حکومت کی جانب سے نیب چیئرمین کی مدت میں آرڈیننس کے ذریعے توسیع آئین اور قانون کو مسخ کرنے کے مترادف ہے

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نیب چیئرمین کی مدت میں آرڈیننس کے ذریعے توسیع آئین اور قانون کو مسخ کرنے کے مترادف ہے،نیب چیئرمین کی مدت چار سال ہے اور قانون کے مطابق اس مدت میں توسیع نہیں ہو سکتی۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری

نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ نیب چیئرمین کو کرسی پر رکھنے کی خاطر پی ٹی آئی حکومت قانون توڑنا چاہتی ہے جبکہ ادارے شخصیتوں کے محتاج نہیں ہوتے ہیں۔ شازیہ مری حکومت سے سوال کرتے کہا کہ کیا پورے پاکستان میں کوئی ایسا شخص نہیں جو نیب کی سربراہی کر سکے؟، ہم حکومت کو آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر پی ٹی آئی حکومت صرف انتقام لے رہی ہے، سپریم کورٹ نے بھی موجودہ نیب کو سیاسی انتقام کا ذریعہ قرار دیا جبکہ موجودہ نیب چیئرمین نے پی ٹی آئی حکومت کے وزیروں اور مشیروں کو ریلیف دی رہا ہے ،عمران خان کا ہیلی کاپٹر کیس اچانک بند، مالم جبا کیس سرد خانے میں، پشاور بی آرٹی اور راولپنڈی رنگ روڈ کا ہوا؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close