لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نئےڈی جی آئی ایس آئی ، کراچی کے کور کمانڈر تبدیل، این ڈی یو میں نئے سربراہ کی تقرری ایک میجر جنرل کی لیفٹنٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

‏راولپنڈی (پی این آئی) آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق پاک فوج میں معمول کے تقرر و تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں جن کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات‏کر دیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کور کمانڈر کراچی تعینات کیا گیا ہے‏لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کرتے ہوئے‏میجر جنرل عاصم ملک لیفٹیننٹ جنرل کے

عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے چند گھنٹے قبل بھی بری فوج میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے عمل میں لائے گئے جن کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے ، لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر بطورکور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہےجبکہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو بطور کیو ایم جی تعینات کیا گیاہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close