مچھر اسلام آباد میں وباء بن گیا، ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا ا ب تک کتنی زندگیاں ہڑپ کر چکا؟

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا، وفاقی دارلحکومت کے دیہی علاقت میں ڈینگی ایک اور جان نگل گیا۔ محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ اب تک ڈینگی کے باعث جان بحق ہوانے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 62 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے جبکہ اسلام آباد میں اس وقت 719فراد ڈینگی کا شکار ہیں، دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 51نئے ڈینگی کیسز

سامنے آئے جبکہ دیہی علاقوں میں 486وگ ڈینگی کا شکار ہیں،شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 11نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 233مریض موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close