مرحوم کامیڈین عمرشریف کا جسد خاکی کراچی ایئرپورٹ پر پہنچ گیا، میت صاحبزادوں کے حوالے

کراچی (پی این آئی) معروف کامیڈین عمرشریف کا جسد خاکی کراچی ایئرپورٹ پر پہنچ گیا، عمرشریف کی بیوہ زرین غزل، جرمنی سےقونصل جنرل امجدعلی بھی ساتھ آئے ہیں۔جسد خاکی ترکش ائیرلائن کی پرواز ٹی کے708سے لایا گیا ہے، عمر شریف کی میت کو انٹر نیشنل کارگو ٹرمینل منتقل ضابطےکی کارروائی کی گئی۔کارگو ٹرمینل پر سی اے اے کسٹمز اور ایئر لائن افسران بھی موجود رہے، عمرشریف کے جسد خاکی کی کلیئرنس کے لیے فوری اقدامات

کیے گئے پھران کا جسدخاکی صاحبزادوں جوادعمر اور فواد عمر کے حوالے کردیا گیا۔بعد ازاں عمرشریف کا جسدخاکی قومی پرچم میں لپیٹ کرایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا، ایئر پورٹ سے روانگی کے وقت عمر شریف کی میت لے جانے والی اینبولینس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔عمرشریف کے جسدخاکی کو قومی پرچم میں لپیٹ کر سردخانے لایا گیا، مرحوم کی نماز جنازہ آج سہہ پہر تین بجے عمر شریف پارک کلفٹن میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ مولانا بشیر فاروقی پڑھائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close