اسلام آباد میں ینگ ڈاکٹرز اور پولیس آمنے سامنے، لاٹھی چارج، مظاہرین کا پتھرائو

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر ینگ ڈاکٹرز اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔ مظاہرین کے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ مظاہرین نے پتھرا کیا۔ شہر اقتدار کا جی نائن مرکز میدان جنگ بن گیا۔ مختلف شہروں سے آئے ڈاکٹرز نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاجی ڈاکٹرز نے پاکستان میڈیکل کمیشن کی عمارت میں داخل

ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکار اور مظاہرین گتھم گتھا ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ کا استعمال کیا۔ احتجاجی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نیشنل لائسنسنگ امتحان کسی صورت قبول نہیں کریں گے، این ایل ای امتحان ہمارے لئے اضافی بوجھ ہے، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پی ایم سی کے بجائے یو ایچ ایس لے، پی ایم سی کے نائب صدر علی رضا کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں