آزادکشمیرکے دو حلقوں کےضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کے جیالے کٹھ پتلی حکومتوں کا مقابلہ کر رہے ہیں،کٹھ پتلی حکومت سازشوں میں مصروف ہے، بلاول بھٹو کا چڑہوئی میں خطاب

چڑہوئی (پی این آئی) چیئرمین پا کستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ میں کشمیر کے جیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں آپ نے جس طرح آزادکشمیر میں ن لیگ اور وفاق میں پی ٹی آئی کی 2 مختلف حکومتوں کا مقابلہ کیا اور آپ نے اپنے ووٹ کا تحفظ کیا اور دھاندلی کا مقابلہ کیا آپ نے ایک بار پھر قائد حزب اختلاف کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیا ہے ۔

 

 

 

پاکستان کی اگر کوئی سیاسی جماعت ہے تو پیپلزپارٹی ہے کوئی سیاسی رہنما ہے تو پیپلزپارٹی سے وابستہ ہے ۔آزادکشمیرکے 2ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے جیالے کٹھ پتلی حکومتوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ یہ کٹھ پتلی حکومت سازشوں میں لگی ہوئی ہے کیونکہ ان کومعلوم ہے کہ پیپلزپارٹی سے کشمیریوں کا رشتہ سیاسی نہیں نسلوں کا ہے۔ انہوں نے چوہدری یاسین کے بیٹوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے ہیں،میں یہ بتاناچاہتا ہوں کہ ہر جیالے کیلئے جیل جانا ضروری ہے ۔کٹھ پتلی تو کوئی چیزہی نہیں ۔ آپ نے پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری عامر یاسین کو کامیاب کر انا ہے۔ کشمیر کے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے پورے پاکستان کے عوام کو ایک پیغام بھیجا ہے کہ اگر شفاف الیکشن ہو تو نہ صرف آزادکشمیر بلکہ پاکستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہو گی ۔آپ نے ساتھ دیا تو بھٹو شہید اور بی بی شہیدکا نامکمل مشن مکمل کریں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چڑہوئی میں چودھری عامریاسین کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ابھی میں ٹندوالہ یارسے مختلف شہروں سے ہوتاہواآیاہوں،اس سفر میں میں نے دیکھا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے آخری جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ بھٹو شہید نے ہمیں 4 اصول دیئے تھے ،اسلام ہمارا دین ہے،جمہوریت ہماری سیاست ہے،سوشلزم ہماری معیشت ہے اور طاقت کاسرچشمہ عوام ہیں۔یہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔جیالے جئے بھٹو کا نعرہ لگا کر کٹھ پتلی اور جعلی لیگ کا مقابلہ کرنے کیلئے میدان میں اتریں۔ پیپلزپارٹی نے ماضی میں مہنگائی ‘ بیروزگاری کا مقابلہ کیا موجودہ حکومت عوام اور غریب دشمن ہے ،انہوں نے حال ہی میں 16ہزار خاندانوں کو بیروز گار کر دیا ہے جنہیں یپلزپارٹی نے روزگار دیاتھا، پیپلزپارٹی روز گار دینے والی جماعت ہے آزادکشمیر کی نئی حکومت نے آپ کے لئے کیا کیا ہے؟۔ ہمارے مخالف تو منہ دکھانے کے قابل نہیں،ہارنے والے توویسے ہی منہ دکھانے کے قابل نہیں اور جوجھوٹے وعدے کرکے جیتے ہیں وہ اب لوگوں سے بھاگ رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی ہی آپ کی جماعت ہے ہم آپ کی نمائندگی کرتے ہیں ہم خان صاحب سے پوچھتے ہیں کہ 50لاکھ گھر کہاں گئے وہ ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں ہم ان سے حساب لیں گے ،آپ نے عامر یاسین کو کامیاب کروانا ہے تاکہ ہم ان کشمیر دشمنوں کا مقابلہ کر سکیں ۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ چڑہوئی والو !آپ کے ساتھ پوٹھوہاری میں بات کرنے کا مزہ آتا ہے۔ بلاول بھٹو پاکستان کی سیاست کی سچائی اور حقیقت ہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا اور اس کے امیدوار کو بھی کوئی نہیں روک سکتا۔ پیپلزپارٹی اور کشمیر 2الگ چیزیں نہیں پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی ہے مخالفین 600 بار الیکشن کرا لیں ہر بار پیپلزپارٹی جیسے گی جعلی تقرر نامے باٹنے والے وزراء کو کہنا چاہتا ہوں کہ یہ بھٹو کے سپاہی ہیں یہ کسی چیز پر بکنے والے نہیں ،لوٹے وفاداروں کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں ساری دنیا کی نظریں آپ کے حلقے میں لگی ہیں بلاول بھٹو آج لمباسفرکرکے خصوصی طور پر اس لئے آپ کے پاس پہنچے ہیں کہ وہ آپ سے محبت کرتے ہیں عمران خان نے آپ کو صرف مہنگائی اور بیروز گاری کے تحفے دیئے ہیں ،آپ نے 10اکتوبرکو ‘ہیٹ ٹرک مکمل کرنی ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرپیپلزپارٹی آزادکشمیر،سابق اپوزیشن لیڈرچودھری یاسین نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور مستقبل کے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری کو چڑہوئی کی سرزمین پر آمد پر خوش آمدید کہتا ہے چڑہوئی پیپلزپارٹی کا منی لاڑکانہ ہے یہاں کے لوگوں نے 6بار پاکستان پیپلزپارٹی کو کامیاب کرایا۔ شہید ذوالفقار بھٹو نے نہ صرف پاکستان کو آئین دیا بلکہ آزاد کشمیر کو پارلیمانی جمہوری نظام کا تحفہ دیا اس سے قبل صدر ریاست وزارت امور کے سیکرٹری کا استقبال کرتا تھا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی اور کشمیر کی آزادی کیلئے ایک ہزار سال جنگ لڑنے کا اعلان کیا ‘ میں وثوق سے کہتا ہوں کہ ذوالفقار بھٹو کی زندگی وفا کرتی تو مسئلہ کشمیر حل ہو چکا ہوتا۔ عمران خان نے تو کشمیر بیچ دیا ‘ نوازشریف نے بھی مودی سے دوستی لگا رکھی تھی۔ بلاول بھٹو صاحب آپ نے پارٹی کی صدارت چڑہوئی والوں کو دیکر یہاں کے عوام کو مقروض کر دیا ہے۔ ہمارے مخالفین 40سالوں میں ایک میڈیکل کالج نہیں دے سکے ‘ پیپلزپارٹی نے چودھری مجید کی قیادت میں قائم حکومت کے دوران 4 میڈیکل کالجز اور 5یورنیورسٹیاں بنائیں۔ میں نے چڑہوئی اور دولیاں جٹاں کو سب ڈویژن کا درجہ دیا اور صرف چڑہوئی میں 14کالج قائم کئے۔ کشمیر کی آزادی انشاء اللہ بلاول بھٹو کے ذریعے ہو گی ،عام انتخابات میںعوام نے مجھے دوحلقوں سے کامیاب کرایااور 46سالوں بعد کوٹلی سٹی کی نشستپیپلزپارٹی کے حصے میں آئی ۔چیئرمین بلاول بھٹو کے حکم پر چڑہوئی کی نشست چھوڑی اور پارٹی نے میرے بیٹے عامر یاسین کو ٹکٹ دیا۔ چڑہوئی والو میں نے چڑہوئی کو عامر یاسین کے حوالے نہیںکیا بلکہ عامر یاسین کو آپ کے حوالے کر دیا ہے۔ جہاں آپ کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارے خاندان کا لہو گرے گا۔چڑہوئی کے عوام جعلی تقرر ناموں کے جھانسہ میں نہ آئیں عام انتخابات میں تو ان کے جعلی نوٹ بھی پکڑے گئے تھے۔ آپ نے 10اکتوبر تیر پر مہر لگا کر پیپلزپارٹی کو کامیاب بنانا ہے اور صبح سے شام تک پولنگ سٹیشنوں پر پہرہ دینا ہے۔ اس موقع پر جلسہ سے اپوزیشن لیڈر چودھری لطیف اکبر،سابق وزیرچودھری پرویزاشرف،فیصل ممتازراٹھور،جاویدبڈھانوی،میاں عبدالوحید،چودھری قاسم مجید،نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close