عمر شریف کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی نہیں بلکہ کون پڑھائیں گے ؟ بیٹے جواد عمر نے نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بھی کردیا

کراچی (پی این آئی)پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ کل بدھ کی صبح والد کی میت کراچی پہنچا دی جائے گی، عمرشریف کی نماز جنازہ کل بدھ کو 3 بجے ادا کی جائے گی۔جواد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف پارک کلفٹن میں نماز جنازہ بشیر فاروقی پڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمر شریف کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی۔دوسری جانب امریکہ میں عمر شریف کے علاج کے لئے انتظامات کرنے والے ڈاکٹر طارق شہاب اور ان کی اہلیہ اداکارہ ریما نے عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ ڈاکٹر طارق شہاب نے کہا کہ تمام کوششوں کے باوجود عمر شریف امریکہ نہیں پہنچ پائے، ریما نے کہا کہ عمر شریف کے انتقال کے صدمے سے نہیں نکل پارہی۔ڈاکٹر طارق شہاب نے کہا کہ عمر شریف کو امریکہ پہنچانے کے لئے بڑی کوششیں کیں لیکن وہ منزل مقصود پر نہیں پہنچ جائے ، ڈائیلیسز کے بعد عمر شریف کی طبعیت بگڑ گئی تھی۔ریما نے کہا کہ عمر شریف کا انتقال بہت بڑ اصدمہ ہے اور میں اس صدمے سے نہیں نکل پارہی، وہ باکمال فنکار ہی نہیں بے مثال انسان بھی تھے، ان جیسے فنکار اور انسان کو شاید ہی کبھی بھلایا جا سکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close