آریان کی واٹس ایپ چیٹ لیک،پولیس کو اہم شواہد مل گئے

ممبئی(پی این آئی)نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی ) نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کے ضبط شدہ فون سے واٹس ایپ چیٹ کی صورت اہم شواہد حاصل کرلیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، این سی بی حکام نے آریان سمیت گرفتار 2 افراد کی واٹس ایپ چیٹ سے حیران کن اور اعتراف جرم کرتا مواد برآمد کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا بتانا ہے کہ آریان کے موبائل فون سے برآمد واٹس ایپ

چیٹ میں منشیات کی خریداری کے لیے ادائیگی کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی ہے جس کے لیے انہوں نے مختلف قسم کے کوڈز کا استعمال کیا۔دوسری جانب آریان خان کے وکیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس کو ان کے مؤکل سے کسی قسم کی کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close