برفباری اور بارشیں! محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق موسم خزاں کا آغاز ہوگیا۔ جلد ہی موسم بدلنا شروع ہوگا 10 اکتوبر کہ بعد گرمی میں کمی ہوگی اور رات کہ وقت موسم خوشگوار رہیگا 10 اکتوبر کہ بعد بلوچستان میں رات کہ وقت ٹھنڈ پڑنے کا سلسلہ شروع ہوگا اور دن نارمل خوشگوار ہونگےجبکہ اسی طرح سندھ،پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں بھی 10 اکتوبر سے دن نارمل اور رات کہ وقت موسم ٹھنڈا سا محسوس ہونا شروع ہوگا۔تاہم فی الحال اگلے

کچھ روز بارش کے زیادہ تر امکانات نہیں ہے لیکن 10 اکتوبر سے کمزور مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کہ شمالی پہاڑی علاقوں پر اثرانداز ہوگا جس سے گلگت بلتستان کہ پہاڑوں پر برف باری بھی ہوسکتی ہے۔پیشنگوئی ہے کہ اکتوبر کا مہینہ پنجاب کے لیے اچھا جائے گااورمغربی سسٹم کے زیر اثر بارشیں متوقع ہیں۔مغربی سسٹم کا جھکاؤ جنوبی علاقوں میں ہوگا اور مغربی سسٹم مزید شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں