بالی ووڈ کنگ خان کے بیٹے آریان خان کی مشکلات میں اضافہ

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے حوالے کردیا گیا۔بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو عدالت میں پیش کیا گیا، این سی بی نے مزید تحقیقات کے لیے 11 اکتوبر تک آریان خان کو تحویل میں رکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی عدالت نے آریان خان کو 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کردیا۔

لیجنڈ عمر شریف سے بہت کچھ سیکھا، بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کا اعتراف

ممبئی(پی این آئی) بالی ووڈ اداکارانوپم کھیرکا کہنا ہے کہ بطوراداکارمیں نے لیجنڈ عمرشریف سے بہت کچھ سیکھا ہے۔بالی ووڈ اداکارانوپم کھیرجو متعدد بارپاکستان مخالف بیانات دینے پر خبروں کی زینت بنتے ہیں۔ لیکن پاکستان کے لیجنڈ اداکار عمر شریف کے انتقال نے انوپم کھیرکوبھی غمزدہ کردیا۔
انوپم کھیرنے اپنے وڈیوبیان میں کہا کہ لیجنڈ کامیڈین، اداکار اور انسان دوست عمرشریف صاحب کے انتقال پردکھ میں ہوں۔ عمر شریف حقیقت میں لیجنڈ اداکارتھے۔انوپم کھیرنے کہا کہ عمرشریف سے کافی سال قبل لندن میں ملاقات ہوئی۔ ان کا مزاح بہترین تھا۔ بطوراداکارمیں نے عمرشریف سے بہت کچھ سیکھا ہے۔اداکارنے کہا کہ دنیا میں ایسے چند ہی ایسے لوگ ہیں جوسب کوہنساتے اورخوشیاں بکھیرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ عمر شریف کے اہل خانہ اور مداحوں کو اس عظیم سانحے سے نکلنے میں مدد دے۔واضح رہے کہ لیجنڈ اداکارعمرشریف کی نمازجنازہ کل نیومبرگ جرمنی کی مقامی مسجد میں اداکی جائے گی، جب کہ میت کی پاکستان منتقلی منگل تک متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close