اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ دور حکومت میں رینٹ پر دستیاب رہے ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان نے بکائو مال کو خریدنے سے انکار کیا ، دیہائیوں بعد مولا نا سیاسی بے روز گار ہو ئے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مولانا کا بیان عوام کی ہتک ہے دھاندلی کی پیداوار مولا نا شفافیت کے مخالف ہیں جنہیں
عوام نے مسترد کیا وہ حکومت کو مسترد کرنے کی بات کر رہے ہیں مولانا کو دکھ یہ ہے کہ پہلی بار اپنی جیب سے کھانا پڑ رہا ہے تبھی وہ ہر وقت حکومت کو گرانے کی باتیں کرتے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں