لسبیلہ(آئی این پی)بی این پی مینگل کے سربراہ سرادر اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں اگر عدم اعتماد تحریک میں دھکا دینے کا موقع ملا تو دھکا دیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب میں سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے چچا میر عظیم بزنجو کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیشہ گھر کے چراغ سے گھر کو آگ لگتی ہے صوبے کو اختیار دیا ہوا ہے، اگر عدم
اعتماد تحریک میں دھکا دینا کا موقع ملا تو دھکا دیں گے، میرا فیصلہ ذاتی فیصلہ نہیں، پارٹی کا فیصلہ ہوتا ہے،پنڈورا لیکس کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پنڈورا لیکس آج کا نہیں اس سے پہلے کھولنا چاہیے تھا، دیکھنا یہ ہے کہ پنڈورا بکس کے نتائج کیا نکلیں گے ، جب تک ذمے داروں کو کیفرکردار تک نہیں پہنچایا جائے گا تو پنڈورا لیکس نہیں بڑے بڑے ڈرم کھولیں گے،سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ پی ڈی ایم اپنے موقف پر قائم ہے، کچھ جماعتیں ناراض ہوگئیں ہیں، پی ڈی ایم کے آنے والے اجلاس میں واضح فیصلہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں