پنڈورا لیکس کا دھماکہ، متعدد سابق فوجی افسران کے نام بھی آف شورکمپنیوں کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)پنڈورا پیپرز میں متعدد سابق فوجی افسران کی آف شورکمپنیاں بھی سامنے آگئیں۔پنڈورا پیپرز میں میجرجنرل (ر) نصرت نعیم کے نام بھی ایک آف شورکمپنی نکل آئی، انہوں نے 2009 میں ریٹائرمنٹ کے بعد آف شورکمپنی رجسٹرڈ کرائی۔اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) افضل مظفر کے بیٹےکے نام بھی ایک آف شورکمپنی نکلی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) علی قلی خان کی بہن نےآف شورکمپنی کے ذریعے برطانیہ میں جائیدادیں خریدیں جب کہ سابق ائیر

چیف مارشل عباس خٹک کے دوبیٹوں کے نام بھی آف شورکمپنی نکل آئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close