انٹرنیٹ غائب ،صحافیوں ،طلباء ودیگر کوشدیدمشکلات کاسامنا

کوئٹہ (آن لائن )کوئٹہ کے علاقے پٹیل روڈ،ملتانی محلہ ودیگر میں انٹرنیٹ غائب ،صحافیوں ،طلباء ودیگر کوشدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ،عوامی حلقوں نے پی ٹی سی ایل حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں ایک ہفتے سے انٹرنیٹ غائب ہے جس کی وجہ سے اخبارات کی چھپائی اورطلباء وطالبات کی آن لائن کلاسز شدیدمتاثر ہیں ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں پٹیل روڈ، ملتانی محلہ اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروس ایک ہفتے

سے معطل ہے جس کی وجہ سے عوام بالخصوص اخبارات ،صحافیوں ،طلباء وطالبات کوشدیدمشکلات کاسامنا ہے ،انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے اخبارات کی چھپائی ،طلباء وطالبات کی آن لائن کلاسز متاثر ہیں ،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپر علاقے کی انٹرنیٹ بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں