عمران خان کیساتھ دنیا گھومنا چاہتی ہوں، وینا ملک نے معصوم سی خواہش کا اظہار کر دیا

لاہور(پی این آئی ) معروف اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جائیں۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان سے میزبان نے سوال کیا کہ اگر آپ کو دنیا گھومنے کا موقع ملے تو آپ عمران خان، بلاول بھٹو یا نواز شریف میں سے کس کو ساتھ لے کر جائیں گی۔

 

 

وینا ملک نے سوال کے جواب میں کہا کہ ظاہر میں عمران خان کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جاو¿ں گی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک دور اندیش شخصیت ہیں لہذا میں ان سے بہت کچھ سیکھوں گی۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ جلد ایک نئے شو کے ساتھ ٹی وی کے پردے پر نمودار ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں فلموں میں کام کرنا زیادہ پسند ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close