وزیراعظم پارلیمنٹ سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں، احسن اقبال کا مطالبہ

نارووال(پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پنڈورا پیپرز میں نام آنے پر عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں ، نئے عالمی سکینڈل نے ایمانداروں کی شرافت سے پردہ اٹھا دیا۔

 

 

 

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کرپشن کے خلاف مہم چلانے والا شخص آج بیرونی ممالک سے ملنے والے تحائف چھپا رہا ہے جبکہ عمران خان بیرونی ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات چھپا کر جرم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہے، آج پاکستان کے عام شہری کی زندگی کو جہنم بنا دیا گیا ہے جبکہ 25 سے 30 ہزار روپے تنخواہ لینے والا باعزت طریقے سے گھر کے اخراجات نہیں پورے کر سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close