حکومت نے غریبوں کے لیے قومی خزانے کے منہ کھول دیے ٗ پورےملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان کل پیر کو کریں گے ۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایاکہ کامیاب پاکستان اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے،کامیاب پاکستان پروگرام میں چودہ سو ارب کے قرضے 37لاکھ گھرانوں کو دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب پاکستان پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ پروگرام معاشرے کے

محروم طبقات کی زندگیاں بدلنے اور انہیں مالی لحاظ سے بااختیار بنانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ یقینا پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے جس کے تحت مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے بینکوں اور کم آمدنی والے طبقات کو آپس میں جوڑیگا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاکہ یہ غریب اور کمزور طبقات کے حوالے سے ریاست کے احساس ذمہ داری کی عملی تعبیر ہے۔انہوں نے کہاکہ کامیاب پاکستان پروگرام کے پانچ components ہیں،کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کے لئے پانچ لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ سستا گھر سکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لئے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت ہوگی،حکومت پاکستان کے کامیابی سے جاریskilled basedسکالر شپ سکیم اور صحت انصاف کارڈ کو کامیاب پاکستان پروگرام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں