عمر شریف کی اہلیہ نے عمر شریف کی نمازہ جنازہ پڑھانے کیلئے مولانا تقی عثمانی صاحب سے درخواست کر دی

کراچی(پی این آئی)کامیڈین اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے دنیا بھر سے اظہار تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ ایک ویڈیوپیغام میں انہوں کہا کہ پاکستان، بھارت اور دنیا بھر سے اظہار تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے عمر شریف کی بیماری میں ان کے لیے دعائیں کیں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان، وزیر اعظم عمران خان، سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سندھ کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ جرمنی میں تعینات کونسلر جرنل زاہد حسین صاحب پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔زرین عمر نے کہا کہ عمر شریف کی خواہش تھی عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں دفن کیا جائے اور سندھ حکومت کی جانب سے ان کی خواہش کا احترام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ عمر شریف کے ساتھ رہی ہوں اور آج آخری وقت میں بھی میں ان کے ساتھ ہوں۔ پاکستان میں مولانا تقی عثمانی صاحب سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شریف کا نماز جنازہ پڑھائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں