حکومت نے حج مہنگا نہیں کیا، دیگر اخراجات سے خرچے بڑھے

پشاور (آئی این پی )وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت نے حج اخراجات کبھی نہیں بڑھائے لیکن دیگر اخراجات بڑھنے سے حج کے اخراجات بڑھتے ہیں۔ہفتہ کوپشاور میں تقریب سے خطاب میں نورالحق قادری کا کہنا تھاکہ حج وعمرہ ایکٹ میں بڑی اورمثبت تبدیلیاں لارہے ہیں اور ملائیشیا حج ماڈل کی طرزپرحج فنڈ قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے حج اخراجات کبھی نہیں

بڑھائے لیکن دیگر اخراجات بڑھنے سے حج کے اخراجات بڑھتے ہیں۔نورالحق قادری کا کہنا تھاکہ سعودی عرب سے پاکستان کیلئے عمرہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے، کورونا کے باعث سعودی عرب کو حج کی مد میں اربوں ڈالرکانقصان ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ گوادر اورکراچی سے سمندری جہاز کے ذریعے حاجیوں کے جانے کا بندوبست کررہے ہیں، سمندری جہاز کے ذریعے سفر حاجیوں کیلئے سستا ہوگا۔وزیر مذہبی امور کا کہنا تھاکہ حکومت نے شام، عراق اور ایران میں مقدس مقامات اور مزاروں کی زیارت کیلئے بھی پالیسی بنالی ہے اور زائرین کو بھی سہولیات دی جائیں گی جبکہ نجف، کربلا، کوفہ اور دیگر مقامات پر حج کی طرح عملہ تعینات ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ زائرین کیلئے بندر عباس تک سمندری کروز جہاز چلانے پر کام جاری

ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close