محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان سے متعلق آٹھواں الرٹ جاری، طوفانی بارشوں کی بھی پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان سے متعلق آٹھواں الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کراچی سے 730 کلومیٹر دور مغرب اور جنوب مغرب میں موجود ہے۔

یہ طوفان اورماڑہ سے 480 ، گوادر سے 250 اور مسقط سے 225 کلومیٹر دور مشرق میں موجود ہے۔ طوفان کے گرد ہواؤں کی رفتار 115 سے 126 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جب کہ سسٹم کے مرکز میں سمندر میں شدید طغیانی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کچھ وقت تک سمندری طوفان مغرب اورشمال مغرب کی جانب بڑھے گا، اس کے بعد طوفان کا رخ دوبارہ تبدیل ہو کر جنوب مغرب میں مسقط اور عمان کی جانب ہو جائے گا۔ طوفان کے باعث گوادر ، کیج اور پنجگور میں 3 اکتوبر تک گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر میں طغیاتی ہوسکتی ہے اس لیے کل ماہی گیر گہرے سمندر میں نہ جائیں۔ اس کے علاوہ طوفان کی وجہ سے چلنے والی تیز ہوائیں گوادر اور جیوانی کی ساحلی پٹی پ کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں