نئی روایت قائم، برطانیہ میں فوج حرکت میں آ گئی،پٹرول کی قلت دور کرنے کے لیے فوجی ٹرک ڈرائیوروں کو استعمال کرنے کا اعلان کر دیا گیا

لندن (پی این آئی) برطانیہ میں ایک نئی روایت قائم ہو رہی ہے کہ بورس جانسن کی وزارت عظمیٰ میں پیٹرول بحران سے نمٹنے کے لیے فوج میدان میں آگئی، حکام کا کہنا ہے کہ آرمی ٹینکر ڈرائیورز پیر سے تعینات کیے جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کے روز سے آرمی ٹینکر ڈرائیور پیٹرول اسٹیشن تک پیٹرول پہنچائیں گے۔ برطانیہ میں لاری ڈرائیورز کی شدید کمی کے باعث پیٹرول کی ترسیل چیلنج بن گئی ہے اور عوام کئی

روز سےپٹرول پمپوں پر لمبی قطاروں کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں۔برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی ٹینکر ڈرائیورز جلد تعینات کیے جائیں گے تاکہ ملک میں جاری ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے پیٹرول کی قلت میں حکومت کو عارضی طور پر مدد فراہم کی جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close