طوفان پاکستان کے ساحلوں سے 125کلو میٹر دور،سمندری طوفان “شاہین” سے متعلق محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا،

کراچی (پی این آئی) محکمۂ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب میں شدید سمندری طوفان پاکستان کی اہم بندرگاہ گوادر کے ساحلوں سے 125 کلومیٹر دور اور کراچی کے مغرب سے 470 کلو میٹر دور ہو گیا ہے۔محکمۂ موسمیات کی جانب سے سمندری طوفان ’شاہین‘ سے متعلق ساتواں الرٹ جاری کر دیا گیا۔محکمۂ موسمیات کے حکام نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان اورماڑہ سے 250 اور گوادر سے 125 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔طوفان

’شاہین‘ کے گرد ہواؤں کی رفتار 110 سے 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان ’شاہین‘ کے اثرات کے باعث کراچی میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور معتدل بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق اس وقت درجۂ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close