بڑے ایجوکیشن گروپ نےشاندار مثال قائم کر دی، پولیس کے حاضر سروس اور شہید اہلکاروں کے بچوں کے لیے فیسوں کی کمی سے فیس معافی تک کی رعایت دے دی

پشاور (پی این آئی) بڑے ایجوکیشن گروپ نے پولیس کےحاضر سروس اہلکاروں اور شہیدوں کے بچوں کو بڑی سہولت فراہم کر دی، اس طرح اس گروپ نے ایک نئی مثال قائم کر دی گئی ہے۔خیبر پختون خوا کے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک سادہ ،پروقار تقریب کے دوران خیبر پختون خواکے پولیس اور پنجاب گروپ آف کالجز، ہدف کالجز، الائیڈ اسکولز، ایفا سکولز سسٹم کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ڈی آئی جی

خیبر پختونخواہ پولیس جناب رائے بابرسعید اور پنجاب گروپ آف کالجز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرر جناب سہیل افضل نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے اس موقع پر آئی جی پولیس کے پی کے جناب معظم جاہ انصاری کے علاوہ دونوں اداروں کے ا علیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔معا ہدے کے تحت پنجاب گروپ آف کالجز، ہدف کالجز،الائیڈ سکولز اور ایفا سکولزکے پی کے پولیس کے شہداءکے بچوں کے لیے فیس میں 100% جبکہ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو50% اور پولیس کے دیگرحاضر سروس ملازمین کے بچوں کو 30% رعایت دے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close