وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو ریاست مدینہ بنائیں گے،ہماری بھرپور کوشش ہے مسلمان گھبراتا نہیں

اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو ریاست مدینہ بنائیں گے، ہماری بھرپور کوشش ہے مسلمان گھبراتا نہیں،جب تک مساجد اور مدرسے آباد ہیں دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، امریکہ کے 22سینیٹ ارکان نے بل پیش کیا،خدا کیلئے پڑھ کر تفصیلات سامنے لائیں، افراتفری نہ پھیلائیں، انسانی ہمدردی کے تحت افغانستان کی مدد کر رہے ہیں، افغانستان

میں کوئی انسانی بحران نہیں چاہتے۔جمعہ کو وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو ریاست مدینہ بنائیں گے، ہماری بھرپور کوشش ہے مسلمان گھبراتا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 500 مدرسے اور 1000مساجد ہیں، صرف 80مساجد سرکاری ہیں، 499مدرسے اللہ کا الم بلند کئے ہوئے ہیں، ایک دو مدرسے سیاست کرتے ہیں جو نظر میں ہیں، جب تک مساجد اور مدرسے
آباد ہیں دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے 22سینیٹ ارکان نے بل پیش کیا،خدا کیلئے پڑھ کر تفصیلات سامنے لائیں، افراتفری نہ پھیلائیں، ہم پر پابندیاں پہلے بھی رہی ہیں،اللہ پر ایمان ہے، پاکستان کو کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں

نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے تحت افغانستان کی مدد کر رہے ہیں، افغانستان میں کوئی انسانی بحران نہیں چاہتے، کوشش ہے کہ دنیا اور افغان عوام کے ساتھ چلیں،افغان حکومت سے توقع ہے کہ ٹی ٹی پی کو کوئی شر انگیزی نہیں کرنے دیں گے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افغان نے قربانیاں دی ہیں،آگے بھی ضرورت پڑی تو ہم تیار ہیں،ملک کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔(اح+س)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close