سعودی عرب کی تیل کی خریداری کیلئے پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی

جہلم(آئی این پی) سعودی عرب تیل کی خریداری کیلئے پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ جمعہ کو ضلع جہلم میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ معاشی پیکج فائنل ہوگیا، اور موخر ادائیگیوں پر تیل کیلئے 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کا معاملہ بھی طے پا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، یہ رقم دو سال میں

پاکستان کو ملے گی، سعودی عرب ماہانہ 15 کروڑ ڈالر پاکستان کو فراہم کرے گا، پاکستان اس رقم سے آئل کہیں سے بھی خرید سکے گا، لیکن سعودی عرب سے ملنے والی رقم صرف تیل کی خریداری کیلئے استعمال ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close