حکومت کا انٹر اور میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات لینے کا فیصلہ

پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا حکومت نے انٹر اور میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا ، 50فیصد سے کم نمبررز لینے والے دوبارہ امتحان دے سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سپلیمنٹری امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا، چیئرمین تعلیمی بورڈ پشاور نصر اللہ خان نے کہا کہ جن بچوں کے کم نمبرز آئے ان کو موقع دیاجارہاہے، صوبائی بورڈز کمیٹی،وزیرتعلیم ،سیکرٹری تعلیم نے فیصلہ کیا۔چیئرمین تعلیمی بورڈ

پشاور کا کہنا تھا کہ کم نمبرز لینے والے طلبادوبارہ امتحان کامطالبہ کررہے تھے،مجموعی طور پر تعلیمی بورڈز نے سپلیمنٹری امتحانات لینے کا فیصلہ کیا، انٹر ،میٹرک میں50فیصد سے کم نمبررز لینے والے دوبارہ امتحان دے سکتے ہیں۔نصر اللہ خان نے کہا سپلیمنٹری امتحان کے لئے طلبااپنی مرضی سے اپلائی کریں گے ، حکومت کیساتھ اجلاس کے منٹس آنے کے بعد شیڈول جاری ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close