پاکستانی گانا چوری کرلیا، کریڈٹ بھی نہیں دیا بھارتی فنکاروں نیہاککڑ اور جوبن نوتیال کو چور قرار دےد یا گیا

لاہور (آئی این پی) پاکستان کے معروف گانے بول کفارہ کیا ہوگا کو الگ الگ کاپی کرکے اس پر گانے بنانے والے بھارتی گلوکار جوبن نوتیال اور نیہا ککڑ کو پاکستانی گلوکارہ سحر گل اور شاعر عاصم رضا نے کرارا جواب دیتے ہوئے بھارتی فنکاروں کو چور قرار دیا ہے۔جوبن نوتیال اور نیہا ککڑ نے پاکستان کے مقبول گانے کی کاپی کے گانوں کو ایک ہی دن 25 ستمبر کو جاری کیا تھا۔بھارتی گلوکاروں کی جانب سے گانے کو اجازت کے بغیر کاپی کرنے

اور اصل تخلیق کاروں کو کریڈٹ نہ دینے پر گلوکارہ سحر گل خان اور گانے کے شاعر عاصم رضا نے خاموشی توڑتے ہوئے ہندوستانی فنکاروں کو چور قرار دیا۔گانے کے شاعر عاصم رضا نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا اگرچہ ان کے گانے کو بھارت کے معروف فنکاروں اور بڑی کمپنیوں نے مل کر چوری کیا لیکن اس کے باوجود وہ ان کے اوریجنل گانے جیسا گیت تیار نہ کر سکے۔عاصم رضا کی طرح گلوکارہ سحر گل خان نے بھی نیہا ککڑ اور جوبن نوتیال کی جانب سے اپنے گانے کو چوری کرنے پر مداحوں کی پوسٹس کے اسکرین شاٹ شیئر کیے۔سحر گل خان نے انسٹاگرام اسٹوریز میں موسیقی مداحوں کی پوسٹس شیئر کیں، جنہوں نے بھارتی گلوکاروں کو چور قرار دیتے ہوئے پاکستانی گلوکارہ کے اصلی گانے کی تعریف کی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں