منی لانڈرنگ ریفرنس ، نصرت شہباز پر فرد جرم عائد کر دی گئی، کمرپر چوٹ لگنے کہ وجہ سے شہباز شریف پیش نہیں ہو ئے

لاہور (پی این آئی) شریف خاندان پر احتساب کے عمل کے ذریعے دباؤ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج جمعہ کے روزلاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عائد کر دی، کمر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے شہباز شریف منی لانڈرنگ، آشیانہ اور رمضان شوگر مل ریفرنسز میں پیش نہ ہوئے۔لاہور کی دو احتساب عدالتوں میں تین مقدمات کی سماعت ہوئی، حمزہ شہباز رمضان شوگر مل اور منی لانڈرنگ

کے ریفرنسز میں پیش ہوئےجبکہ شہباز شریف کے خلاف تینوں مقدمات میں حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالتوں نے تینوں مقدمات میں استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔منی لانڈرنگ ریفرنس میں عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر پلیڈر کے ذریعے فرد جرم عائد کی۔صحت جرم سے انکار پر عدالت نے استغاثہ کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں