آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ہی ہوں گے

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات ای وی ایم کے ذریعے ہی ہوں گے،توانائی کا شعبہ اور پینشن ٹائم بم ہیں جو کسی بھی وقت پھٹ سکتے ہیں، قانون میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی گنجائش ہے مگر ایک ملزم جج کا انتخاب نہیں کر سکتا، میں سمجھتا ہوں شہباز شریف کو خود پیچھے ہٹ جانا چاہیے۔برطانوی ویب سائیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں شبلی فراز

نے کہا کہ حکومت کا کوئی پلان بی نہیں اور آئندہ انتخابات ای وی ایم کے ذریعے ہی ہوں گے، کوئی چیز اگر نہ کرنا چاہیں تو اس کے لیے سو بہانے ہیں، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ جو مشین وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بنائی وہی ہمیشہ ہو گی، یہ مشین نمونہ ہے۔ چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق شبلی فراز نے کہا کہ جس پر کیس چل رہے ہوں اس کا نامزد کیا ہوا چیئرمین نہیں ہو سکتا۔ قانون میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی گنجائش ہے مگر ایک ملزم جج کا انتخاب نہیں کر سکتا۔ میں سمجھتا ہوں شہباز شریف کو خود پیچھے ہٹ جانا چاہیے کیوں کہ ان کے مقدمے چل رہے ہیں۔ اس سے ان کی عزت بڑھے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی کا شعبہ اور ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کی پینشن کو ٹائم بم ہیں جو

کسی بھی وقت پھٹ سکتے ہیں، پینشن کے حوالے سے وزیر اعظم نے کمیٹی بنائی مگر بد قسمتی سے اس کمیٹی نے ابھی تک کام نہیں کیا، ایک سال ہو گیا کہ نرگس سیٹھی کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں کی، آئندہ کابینہ اجلاس میں اس ایشو کو اٹھایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close