اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش،پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا

اسلام آباد (آئی این پی ) اوگرا نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج (جمعہ کو) کیا جائے گا۔ترجمان اوگرا کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی، وزیراعظم کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ نے جمعرات کو ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کرنا تھا تاہم پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج جمعہ کو کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے میڈیا رپورٹس میں کہاگیاکہ مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 25 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی سمری پٹرولیم ڈویژن کوموصول ہو گئی ہے، پٹرول 5 روپے 25 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی لٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، قیمتوں میں ردوبدل کا انحصار پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پر ہو گا، اس وقت پٹرول پرپٹرولیم لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لٹر ہے۔ ڈیزل پر فی لٹر 5 روپے 14پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔ ان خبروں کے بعد ترجمان

اوگرا کی طرف سے جاری ایک وضاحتی بیان میں بتایا گیا کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی، وزیراعظم کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ نے جمعرات کو ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کرنا تھا تاہم پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج جمعہ کو کیا جائے گا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close