افغانستان کی جانب سے پاکستان پر حملوں کا خدشہ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےخدشہ ظاہر کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گرد حملہ کر سکتے ہیں تاہم ہمارے ادارے چوکنا ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں کالعدم اور دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں اور خدشہ ہے دہشتگرد حملہ کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ افغانستان سے متعلق پاکستان نے بہترین کردار ادا کیا ہے اور دنیا کو بھی پاکستان کے کردار کا ادراک ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بغیر افغانستان میں مذاکرات ممکن نہ تھے جبکہ افغانستان میں اسلحہ امریکہ اور نیٹو ممالک نے متعارف کرایا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ان کی فوج سے زیادہ سیکیورٹی دی گئی اور جو پروٹوکول دیا وہ زندگی بھر یاد رکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close