کراچی(پی این آئی)شہرقائد میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے پیش نظر پورٹ قاسم بندرگاہ پر کھڑے جہازوں کو خطرات لاحق ہیں، انتظامیہ نے ضروری اقدامات اٹھا لیے۔ پورٹ قاسم میں برتھ پر کھڑے جہازوں اور لانچوں کو طوفان سے خطرہ ہے۔ انتظامیہ نے جہازوں اور لانچوں پر اضافی لنگر و رسے باندھ دیے جبکہ ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں۔طوفانی بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے سندھ افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں۔مشیربرائے
بحالیات غلام رسول کی ہدایت پر نکاسی کے لیے پیشگی انتظامات بھی کرلیے گئے۔ کراچی اوردیگر اضلاع میں مزید ہیوی ڈیوٹی ڈی واٹرنگ پمپ بھیج دیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں