اگر الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا طریقہ کار اپنایا گیا تو ہم ساتھ نہیں ہوں گے، خواجہ آصف نے واضح کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر الیکشن میں الیکڑانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم )کا طریقہ کار اپنا یا گیا تو ہم ساتھ نہیں ہونگے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حکومت کو خدشات ہیں کہ شفاف انتخابات ہوئے تو اپوزیشن جیت جائے گی۔

 

تمام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگے ہیں۔آج جو کچھ ہو رہا ہے کہ الیکشن کوپہلے سے دھاندلی زدہ کرنے کی کوشش ہے۔ایف بی آر کے سسٹم پر ہزاروں حملے ہورہے ہیں،ای وی ایم جیسی مشین پر کیسے نہیں ہونگے؟طے پایا تھا کہ انتخاباتی اصلاحات پر پارلیمان کی کمیٹی بنے گی جو نہیں بنائی گئی۔اگر پارلیمان کو بلڈوز کرکے قانون بنایا گیا تو ہم مخالفت کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ ای وی ایم کی پیپلزپارٹی ، جے یو آئی اور ہم نے مخالفت کی ہے۔عوام کو مطلع کررہے ہیں کہ ہاوس میں ووٹ کی پامالی ہورہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں