جائیداد منتقلی کیس، عمر شریف کی اہلیہ سے فلیٹ خریدنے والا شہری عدالت پہنچ گیا

کراچی(آئی این پی)علاج کے لیے بیرون ملک جانے والے معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی اہلیہ سے فلیٹ خریدنے والا شہری عدالت پہنچ گیا۔عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل سے فلیٹ خریدنے والے محمد سلمان نے عدالت سے رجوع کیا ہے اور کیس میں فریق بننے کی درخواست دائرکی ہے۔درخواست گزارکے مطابق انہوں نے عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل سے ساڑھے 4 کروڑ روپے میں فلیٹ خریدا تھا اور عمر شریف کی موجودگی

میں ہی فلیٹ کی منتقلی کی کارروائی مکمل کی گئی تھی لیکن اس کے باجود عمرشریف نے عدالت سے رجوع کرلیا اور عدالت کی جانب سے حکم امتناع کے باعث جائیداد منتقلی رک گئی۔درخواست گزار محمد سلمان نے عدالت سے درخواست کی ہیکہ فلیٹ اس کے حوالیکیا جائے۔دوسری جانب عمر شریف کے وکیل کا کہنا ہیکہ زرین غزل نے عمرشریف کی جعلی گفٹ ڈیڈ پر فلیٹ فروخت کیا، فلیٹ فروخت کرنے اور جعلی گفٹ ڈیڈ کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔وکیل عمر شریف کے مطابق بینک سے 2016 میں قرضہ لیکر اپارٹمنٹ خریدا گیا تھا، عمر شریف کی علالت کے دوران

دسمبر 2020 میں تیسری بیوی نے اپارٹمنٹ اپنے نام کرالیا۔عدالت نے زرین غزل کو اپارٹمنٹ بیچنے سے روکنیکے عبوری حکم میں بھی توسیع کردی ہے اور عمرشریف، اہلیہ زرین غزل، سب رجسٹرار اور سندھ حکومت و دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 21 نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close