وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی سفیر کی جانب سے دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی

لاہور(آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سعودی سفیر کی جانب سے دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی اور کہا ہے کہ تعمیر وترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو قدر سے دیکھتے ہیں۔بدھ کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات دبئی ایکسپو میں

باہمی تجارت کے فروغ کے لیے ایم او یو سائن کرنے پر اتفاق کیا گیا ، عثمان بزدار نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زون میں زیرواین او سی کی پالیسی لارہے ہیں ، پنجاب میں بزنس کوفرینڈلی اور رسک فری بنا رہے ہیں۔سرمایہ کاروں کیلئے سی ایم آفس میں خصوصی ڈیسک بنارہے ہیں ، سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں معاونت کر کے تعلق نبھایا، پاکستان او رسعودی عرب کے عوام اسلامی اخوت میں بندھے ہیں ، تعمیر وترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو قدر سے دیکھتے ہیں۔سعودی سفیر نے وزیراعلی عثمان بزدار کوسعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دی ، وزیراعلی عثمان بزدار نے شکر یئے کے ساتھ دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی۔سعودی عرب کے سفیر نے پنجاب میں بزنس فرینڈلی ماحول

پرحکومت کوسراہتے ہوئے کہا پاکستان کیلوگ محبت کرنے والے اور منفرد ہیں ، پاکستان ہر نعمت اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بیرون ملک سے سیاحوں کے آنے سے پاکستان کا امیج بہتر ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close